Harf-e-Urdu- حرف اردو : ایک نمازی کا خواب کہ جب نماز با جماعت نہ پڑھی - اسلامک

ایک نمازی کا خواب کہ جب نماز با جماعت نہ پڑھی - اسلامک - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 21 فروری، 2020

ایک نمازی کا خواب کہ جب نماز با جماعت نہ پڑھی - اسلامک

 ایک نمازی کا خواب کہ جب نماز با جماعت نہ پڑھی - اسلامک 

عبیدالله ابن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میری عشاء اور فجر کی نماز کبھی جماعت سے نہ رہی تھی – ایک رات میرے ہان کچھ مہمان آگےجن میں مشغولیت کی وجہ سے میری عشاء کی نماز جماعت سے جاتی رہی – چناچہ میں نکلا کہ شاید عشاء کی نماز جماعت بصرہ کی کسی مسجد میں جاۓ، لیکن تمام لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہو چکے تھے اور مساجد بند ہو چکی تھیں پھر میں اپنے گھر لوٹ آیا اور میں نے سوچا کہ بلاشبہ حدیث پاک میں آیا ہے کہ جماعت کی نماز فضلت رکھتی ہے اکیلے پر ستائیس درجے تو میں نے عشاء کی نماز ستائیس مرتبہ پڑھی- 



اور خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک ایسی جماعت کے ساتھ ہوں کہ جو گھوڑوں پر سوار ہوں اور ہم مقابلہ کرتےہیں ایک دوسرے سے اور میں بہت ہانکتا ہوں اپنے گھوڑے کو لیکن وہ نہیں مل سکتا ان کو پھر ان میں سے کسی ایک نے کہا کہ نہ تھکا تو اپنے گھوڑے کو کیونکہ نہ مل سکے گا تو ہم کو میں نے کہا کیا وجہ ہے ؟

 اس نے کہا کہ ہم نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی ہے اور تو نے نہیں ، اس لیے تو ہم سے نہیں مل سکتا -  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot