Harf-e-Urdu- حرف اردو : چین میں جب "کورونا وائرس" نے بحران کا عالم پیدا کر دیا - معلومات

چین میں جب "کورونا وائرس" نے بحران کا عالم پیدا کر دیا - معلومات - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 21 فروری، 2020

چین میں جب "کورونا وائرس" نے بحران کا عالم پیدا کر دیا - معلومات

چین میں جب "کورونا وائرس" نے بحران کا عالم پیدا کر دیا - معلومات

چین میں جب "کورونا وائرس" نے بحران کا عالم پیدا کر دیا تو رہائشی علاقے تو جیسے خالی سے ہی ہو گے - انسان تو گھروں تک محصور ہو گئے-
لیکن اسی بحران کے عالم میں جہاں چین  کی حکومت  کی وائرس کی روک تھام کی کوششوں کو سرہا جا رہا ہے وہی  اس کام میں استعمال ہونے والی مشینری کہ جس کو ایمرجنسی حالت میں ٢ بڑے ہسپتال بنانے میں استعمال کیا گیا آج اس مشینری کو ہیرو کا درجہ دیا جا رہا ہے - 


چین میں ووہان شہر میں تقریبا سبھی حصوں میں وائرس پھیل رہا تھا - اور اعلان عام تھا کا لوگ محض بہت ضرورت کے کام کاج کے لیے ہی گھروں سےباہر نکلے ورنہ گھروں میں ہی محصور رہے اسی میں انکی  بھلائی ہے - اس وقت چینی  لوگ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوے گھروں سے نکلے اور جانفشانی اور دن رات کی سخت محنت سے محض چند دنوں میں ہی ٢ بڑے ہسپتال بنا دیے کہ جس میں وائرس سے متاثرہ لوگو ں کو طبی سہولیات فراہم کی جانی تھیں – یاد رکھے کہ یہ وہ دن تھے کہ جہاں کوئی بھی چینی اپنے گھروں سے بھر نکل کر ایسے میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا کہ جس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہو جاتا – ایسے میں جب دو بڑے ہسپتال قائم ہوے تو سب کی توجہ کا مرکز بن گے مقامی ٹیلی ویژن چننلس نے تو تعمیراتی کام کو براہ راست دکھایا۔
نہ صرف یہ کہ تعمیراتی کام کو براہ راست دکھایا جا رہا تھا وہی پر ان مشینوں کو ہیرو کے کرداروں کا نام بھی نوازا گیا - ووہان شہر میں ہوشینشان ہسپتال کی تعمیر ٢  فروری کو جبکہ لیشینشان ہسپتال کی تعمیر ٥  فروری کو مکمل ہو گئی تھی۔ ان تعمیراتی ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر مقبولیت ملک کے اندر اور بیرونِ ملک بھی بہت زیادہو گئی تھی  ۔ یوٹیوب اور پیریسکوپ جیسے براہ راست نشریات دکھانے والی ویب سائٹس کے ذریعے بہت سے صارفین نے  یہ ویڈیوز دیکھی اور ان ویڈیوز پر ہر روز بے شمار ویورز آ ے۔
ان ویڈیوز کی مقبولیت کے باعث ہوشینشان ہسپتال کی تعمیر پر کام کرنے والی مشینوں کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی سیمنٹ مکسرز کو ’دی سیمنٹ کنگ‘، 'عظیم الشان سفید خرگوش' اور 'سفید رولر' جیسے القابات سے نوازا گیا ۔
ایک بڑا ٹرک جو تعمیراتی سامان کو اٹھائے پھرتا ہے اسے پیار سے ’بردر ریڈ بل‘ کا خطاب دیا گیا جبکہ کھودنے والی مشینوں کو پیار سے 'لٹل ییلو' اور 'لٹل بلو' جیسے القابات دیے گئے۔ کچھ دیگر افراد نے ان گاڑیوں کے لیے نت نئے نام تجویز کیے جس میں سے ایک مکسر کا نام ایک قدیم حاکم سانگ ہوئیزانگ کے نام پر رکھا گیا۔ مداحوں نے مل کر آن لائن فین گروپس بھی بناے  جہاں ان مشینوں کے حوالے سے بات کی جاتی رہی ۔ انھیں ’آن لائن اوور سیئرز‘ کہا جاتا ہے۔

ہم نے حالات  کو سوشل میڈیا پر زیادہ پرکھا ہے حالات ووہان میں کیسے  رہے ہیں وہ  اصل میں وہی جانتے ہیں  جن پر  گزر رہی ہے - جہاں پر  مشینی کوششوں کو سراہا گیا  وہاں پر  انسانی  کاوشیں جو چین کے مزدوروں نے کی حکومت نے کی اور ڈاکٹرز نے  کیں ہمیں ان سب کی ہمت کی داد  دینی  چاہئیے  - یاد رہے  کہ اس وائرس  کی وجہ سے پوری دنیا  کو  خطرہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور چین کو معاشی نقصان کا -  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot