Harf-e-Urdu- حرف اردو : تجھی کو جو یاں جلوه فرما نہ دیکھا - برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا - اردو شاعری

تجھی کو جو یاں جلوه فرما نہ دیکھا - برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا - اردو شاعری - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 5 اپریل، 2020

تجھی کو جو یاں جلوه فرما نہ دیکھا - برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا - اردو شاعری



تجھی کو جو یاں جلوه  فرما نہ   دیکھا 
برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا 
مرا غنچہ دل ہے وہ دل گرفتہ 
کہ جس کو کسو نے کبھووانہ دیکھا 
یگانہ ہے تو آہ بیگانگی میں 
کوئی دوسرا اور ایسا نہ دیکھا 
اذیت مصیبت ملامت بلائیں 
ترے عشق  میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا 
کیا مج کو داغوں نے سرو چراغاں 
کبھو تو نے آکر تماشا نہ دیکھا 
تغافل نے ترے یہ کچھ دن دکھاے 
ادھر تو نے لیکن نہ دیکھا نہ دیکھا
حجاب رخ یار تھے آپ ہی ہم 
کھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا 
شب و روزا ے درد  در پے ہوں اس کے 
کسو نے جسے یاں نہ سمجھا نہ دکھا

شاعر :میر درد 
کیٹگری : اردو شاعری

tujhi-ko-yan-jalwah-farma-na-dekha





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot