Harf-e-Urdu- حرف اردو : ایک بادشاہ چار بیویاں ایک سبق - تربیت

ایک بادشاہ چار بیویاں ایک سبق - تربیت - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 9 فروری، 2020

ایک بادشاہ چار بیویاں ایک سبق - تربیت

ایک بادشاہ چار بیویاں ایک سبق - تربیت 

کسی جگہ ایک بادشاہ رہا کرتا تھا - اس نے چار شادیاں کی ہوئیں تھیں - بادشاہ کو اپنی چاروں بیویوں سے پیار کرتا تھا پر ہر ایک کے ساتھ یکساں پیار نہیں تھا - بادشاہ کی سب سے چھوٹی بیوی یعنی کا چوتھی بیوی اسے سب سے زیا دہ پیاری تھی - اور سب سی بی بیوی یعنی کے  پہلی والی بیوی  اسے سب سی کم پیاری تھی - پھر بادشاہ علیل ہوگیا علالت اتنی بڑھی کا معالج نے کہ دیا کہ اب بادشاہ سلامت نہیں بچے گے ان کا آخری وقت اب آگیا ہے - بادشاہ بہت پریشان ہوا پھر اس نے کچھ سوچا اور اپنی سب سی چھوٹی اور پیاری بیوی کو بلوایا-



بادشاہ نے سب سے پیاری بیوی کو کہا کہ "میں نے ہمیشہ تم کو بھوت وقت دیا ہ بہت آسائش دی ہیں ہیرے موتی نچھاور کے ہیں ہمیشہ ، میرا وقت اب قریب ہے میں آگے اکیلا جاؤ گا تو ڈر لگتا ہے - تم میرے ساتھ چلو ہم دونوں آگے بھی اکٹھے رہیں گے  " 

بادشاہ کی بیوی جو اس کے پاس بیٹھی تھی غصے میں اٹھی اور صاف انکار کر کے چلی گئی - بادشاہ بس ٹک ٹکی بندھے اسے جاتے ہوتے دیکھتا رہا - اس کو خیال آیا کہ اپنی تیسری بیوی سے پوچھ لوں اس نے اپنی تیسری بیوی کو بلوایا - تیسری بیوی سے بھی یہی بات کی تو اس نے جواب دیا ، " میں اپنی زندگی سے بہت پیار کرتی ہوں میں تمہارے ساتھ نہیں چل سکتی معاف کرنا جب تم مر جاؤ گے تو میں دوبارہ شادی کر لوں گی -" 

بادشاہ نے اپنی دوسری بیوی کو بلوایا اور اسے بھی یہی بات کی تو  دوسری بیوی نے جواب دیا " معاف کرنا میں تمارے ساتھ نہیں چل سکتی گو ہ کا مجھے تم سے محبت ہے پر تم فکر نہ کرنا میں تمہارے کفن دفن کا سارا بندوبست کرو نگی اور تدفین اچھے سے کرواؤں گی -" اتنی بات کر کے اس کی تیسری بیوی چلی گئی - بادشاہ بہت پریشان تھا اتنے میں ایک آواز میں ساتھ چلوں گی - بادشاہ نے غور کیا تو اندازہ ہوا کہ یہ اس کی پہلی بیوی ہے جسے اس نے بہت کم پیار دیا تھا اور کبھی اتنی فکر بھی نہیں کی تھی - بادشاہ کو آج اپنے کیے پر بہت پچھتاوا ہو رہا تھا - اس نے بیوی کو  کہا مجھے معاف  کر دینا میں نے تمہیں سب سے کم چاہا حالانکہ تم پر  سب سے  زیادہ توجہ دینی چاہئیے تھی خیال رکھنا چاہئیے تھا  - 

اس کہانی کو اب ذرا یوں سمجھے کہ ہماری بھی چار بیویاں ہیں - چوتھی بیوی جو ہمیں بہت پسند ہے وہ ہے ہمارا "جسم" ہے - ہم اپنے جسم کو بہت بناو سنگھار میں لگا کے رکھتے ہیں اچھا لباس پہناتے ہیں بھوت خیال رکہتے ہیں - پر ہم یہ سوچتے ہی نہیں کہ ہمارا جسم یہیں رہ جانا ہے ھمارے ساتھ تو نہیں جانا - تیسری بیوی ھماری وہ آسائشیں ہیں کہ جن کے لیے ہم ساری زندگی لگے رہتے ہیں پر آسائشیں بھی ہمارا ساتھ چھوڑ دیتی ہیں - اور بعد میں وہ ساری آسائشیں کسی اور کو مل جاتی ہیں - جیسا کہ تیسری بیوی نے کہا تھا میں دوسری شادی کر لوں گی - 

ہماری دوسری بیوی ھمارا خاندان دوست رشتے دار ہیں جو ہماری مدد کرتے ہیں پر ساتھ وہ بھی نہیں جاتے -  ھماری پہلی بیوی ھمارے عمال ہیں کہ جن کے بارے میں ہم کبھی سوچتے ہی نہیں ہیں اور نہ توجہ دیتے ہیں کبھی - اور یہی عمال ہی ہیں کہ جو ھمارے ساتھ چلتے ہیں آگے - 

ہمیں ھمارے عمال پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے ہم اپنے عمل سے اپنی آنے والی زندگی کو بہتر کر سکتے ہیں - 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot