دنیا میں بت پرستی کی ابتدا - اسلامک
بت پرستی کے رواج کا اصل سبب ہے جسے امام بخاری نے ابن جریح کی حدیث کے حوالے سے بیان کیا ہے- جسے انہوں نے عطا سے انہوں نے حضرت ابن عباس رضي الله عنه سے آیت کی تفسیر میں روایت کیا ہے-وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسرًا ۚ ﴿71:23﴾ سوره نوح
حضرت ابن عباس رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ سواع، یغوث ، یعوق اور نسر حضرت نوح عَلَيْهِ لسَّلَامُ کی قوم کے نیک لوگوں کے نام ہیں – جب یہ صالحین رحلت فرما گئے تو شیطان نے ان لوگوں کے دل میں وسوسہ اندازی کی کہ وہ ان کی مجا لس اور بیٹھکوں کی جگہ پر پتھر کھڑے کر دیں اور ان پھتروں کو ان صالحین کے نام سے موسوم کریں سو انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن جب وہ لوگ فوت ہوگئے اور ان پھتروں کے متعلق معلومات کم رہ گئی تو عقیدہ بدل گیا اور انہی پتھروں کی عبادت شروع ہو گئی-
حضرت ابن عباس رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ قوم نوح کے یہی بت بعد میں عرب لوگوں کے معبود قرار پائے- عکرمہ، ضحاک ، قتادہ ، محمد بن اسحاق نے بھی یہی فرمایا ہے-
ابن جریر اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ حضرت آدم عَلَيْهِ لسَّلَامُ اور حضرت نوح عَلَيْهِ لسَّلَامُ کے درمیانی صدیوں میں اللہ تعالیٰ کے کچھ نیک بندے بہت شہرت رکھتے تھے- ان کے پیروکار ان سے بہت محبت اور عقیدت رکھتے- جب ان کی رحلت ہوئی تو ان کا متبعین نے سوچا اگر ہم ان کی تصویریں بنا لیں تو جب ان تصویروں کو دیکھ کر الله کے ان بندوں کو یاد کریں گے تو شوق عبادت زیادہ ہوگا اور ہم عبادت خداوندی میں کوتاہی نہیں کریں گے – یہ سوچ کر انہوں نے تصویریں بنا لیں ، جب یہ لوگ بھی وفات پاگئے تو ابلیس چپکے سی بعد والوں کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ تمہارے اسلاف ان تصویروں کی عبادت کرتے تھے اور انھیں کے وسیلے سے بارش ہوتی تھی یہ سن کر نئی نسل نے ان بتوں کی عبادت شروع کر دی-
ایک اور روایت میں بھی لکھا ہوا ہے کہ رحلت کے بعد ان کےمتبعین نے ان کی قبروں کے اردگرد طواف کرنے لگے اور رونے لگے ، جب ابلیس نے ان کی آہ بقا دیکھی تو کہا میں تمہارے لیے اس کی ایک شبیہ نہ بنا دوں کہ تم گھروں میں رخ لو اور اسے یاد کیا کرو – عقیدت مندوں نے کہا کہ ہاں ھمارے لیے بنا دو شبیہ – شیطان نے شبیہ بنائی اور لوگوں نے گھروں میں رکھ لی اور انہیں یاد کرنے لگے – کچھ عرصہ گزر گیا اور آنے والی نسلوں نے ان بوتوں کو خدا مان کے عبادت شروع کر دی اور یوں لوگوں نے بت پرستی شروع کر دی -

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں