Harf-e-Urdu- حرف اردو : بے حد رحم کرنے والا - سلامتی والا - اسلامک

بے حد رحم کرنے والا - سلامتی والا - اسلامک - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 29 جنوری، 2020

بے حد رحم کرنے والا - سلامتی والا - اسلامک

الرحمن جل جلاله


الرحمن جل جلاله وہ ہے کہ جب اس سے مانگاجاے تو خوش ہو اور عطا کرے –



الله پاک نے جب رحمت کو بنایا تو اس کے 100 حصے کیے – ان میں سے ایک رحمت الله پاک نے دنیا میں اتار دی ہے – اس رحمت کی وجہ سے ماں باپ اپنے بچو سے ، بچے اپنی امی ابو سے ، وحشی جانور اور درندے اپنے اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں – الله پاک نے 99 رحمتوں کو قیامت کے دن کے لیے رکھا ہے – ان 99 رحمتوں کو اس دنیا کی رحمت سے ملا کر الله پاک  اپنے بندوں پر رحم فرمائیں گے –

الله پاک کے پیارے نبیﷺ  کا فرمان ہے – "جو زمین پر رہنے والے انسانوں اور جانوروں پر رحم کرے گا تو آسمان والا اس پررحم فرماے گا -"

السلام جل جلاله



السلام جل جلاله وہ ذات ہے جس سے حفاظت و عافیت کی امید رکھی جا ے-
حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله تعالی عنہ نے حضور ﷺسے ایک بہت پیاری حدیث نکل فرمائی جس کا مفہوم یہ ہے کہ :

"السلام " الله تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے جسے الله تعالی نے زمین پر اتاراہے – لھذااس کو آپس میں خوب پھیلاؤ کیوں کہ مسلمان جب کی قوم پر گزرتا ہے اور ان کو سلام کرتا ہے اور وہ اس کو جواب دیتے ہیں تو ان کو سلام کرنے والی کو اس قوم پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہوتی ہے اور اگر اوہ جواب نہیں دیتے تو فرشتے جو انسانوں سے بہتر ہیں ، اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں -


  • السلام جل جلاله کے نام سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سلام کو پھیلائیں - 
  • اپنے دوستوں ، اساتذہ اور اپنے بڑوں کو سلام کرنے میں پہل کریں - 
  • جب سکول سے پڑھ کر گھر آئیں تو امی ، بہن بھائی کو سلام کریں - 
  • جب بھی ہم گھر سے نکلیں تو یہ دعا " بسم الله توقلت علی الله لا حول ولا قوتہ الا بالله
  • ہر فرض نماز کے بعد "الھم انت السلام وہ منک السلام تبارکت یا زلجلال و الا کرام " والی دعا بھی مانگنے کا معمول بنانا چاھیے - 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot