Harf-e-Urdu- حرف اردو : صحت کا راز - اسلامک

صحت کا راز - اسلامک - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 28 جنوری، 2020

صحت کا راز - اسلامک

صحت کا راز - اسلامک

کسی بادشاہ نے رسولﷺ کی خدمات میں ایک طبیب کو بھیجا کہ ضرورت کے وقت آپﷺ کی جماعت کا علاج و ملجہ کیا کرے  طبیب مدتوں مدینے میں حاضر رہامگر کسی  شخص نے اس سے علاج کے لیے رجوع نہ کیا  طبیب اس مسلسل بے کاری سے تنگ آگیا اور آپ ﷺ کی خدمات میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ خاک سار اتنی مدت سے صرف آپ کے جان  نسا روں کی خدمات کے لیے حاضر ہے مگر اس عرصہ میں میری طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی ہے 


حضور پاک ﷺنے فرمایا  

ان لوگوں کا قاعدہ یہ ہے کہ جب تک بھوک غالب نہ ہو ، کھانے کو ہاتھ نہیں لگاتے اور ابھی پیٹ نہیں بھرتا کہ ہاتھ اٹھا لیتے ہیں  

حکیم نے کہا بے شک تندرستی کا اصل راز ہی یہی ہے جس کے ہوتے ہوے  میری حاضری بے کار ہے  اس کے بعد حکیم نے ادب بجا لا کر وطن کی رہ لی 

ہر چیز میں اعتدال رہے تو کوئی بگاڑ پیدا نہیں ہوتا  اعتدال یا میناروی انسان کو بہت سی مشکلات سے بچا لیتی ہے -اعتدال صحت کے لیے بھی ضروری ہے اور باقی معاملات میں بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے  کسی بھی چیز کے بارے میں حدسے زیادہ بڑھ جانا اس کی زیادہ چاہت کر لینا خود انسان کےلیے وبال جان بن جاتا ہے-



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot