Harf-e-Urdu- حرف اردو : ایک شہر ، دو براعظم اور چار نام - جغرافیائی

ایک شہر ، دو براعظم اور چار نام - جغرافیائی - Harf-e-Urdu- حرف اردو

حرف اردو

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 1 فروری، 2020

ایک شہر ، دو براعظم اور چار نام - جغرافیائی

ایک شہر ، دو براعظم اور چار نام  - جغرافیائی 

ترکی کا شہر استنبول  Istanbul دنیا کا واحد شہر ہے جس کی سرحدیں بیک وقت دو براعظموں سے ملتی ہیں - اس کے ایشیائی اور یورپی حصوں کو باسفورس Bosphorus نام کی ایک انتہائی تانگ آبناے Strait جدا کرتی ہے- یہ ایک قدیم شہر ہے ، جس نے مختلف سلطنتوں کا عروج و زوال دیکھا ہے -



تاریخ کے بدلتے ادوار میں اس شہر کے چار  نام  رہے ہیں- کوئی اڑھائی ہزار سال پہلے استنبول پر بائی زس Byzas نامی ایک یونانی بادشاہ حکومت کرتا تھا - اس کے دور میں استنمبول کو " بزنطین " Bazantiun کہتے تھے- تقریبا ایک ہزار سال پہلے رومی بادشاہ قسطنطین Constantine نے شہر پر قبضہ کر لیا اور اس کا نام " نیا روم " New Rome رکھا - کچھ عرصۂ بعد شہر کا نام تبدیل کر کے اس کے حاکم کے نام پر قسطنطنیہ Constantinople  رکھ لیا گیا - استنبول اس کا نام سے بہت مشہور ہوا اور بعض لوگ تو اس کو اب تک اسی نام سے جانتے ہیں - 

کوئی 500 سال پہلے اس شہر پر ترکوں کا قبضہ ہو گیا - انہوں نے اس کو مجودہ نام " استنبول  " Istanbul دیا-  استنبول ایک اہم تاریخی شہر ہے - اس کے آخری دور کے  ترک حکمران مسلمان تھے - ان کی حکومت خلافت عثمانیہ کہلاتی تھی - اس دور میں استنبول نے بہت ترقی کی اور یہ یورپ  اور ایشیا کا اہم تجارتی شہر بن گیا - اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو استمبول ترکی کا دارلخلافہ تھا اور دوسرے یا یورپ اور ایشیا کے درمیان آمد و رفت کا آسان راستہ بھی تھا -  آبناے باسفورس ایشیائی سمندر بحیرہ اسود  Black Sea کو یورپی سمندر Mediterranean سے ملاتی ہے - 

ترکی کے عظیم رہنما کمال اتا ترک کے زمانے میں ترکی کا دارلخلافہ استنبول سے ہٹا کر انقرہ منتقل کر دیا گیا لیکن استنبول کی تجارتی تاریخی اور سیرو سیاحت کے مرکز کی حثیت آج تک برقرار ہے - 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot