حضور ﷺ کی صاحبزادیاں اور ابو لہب کے بیٹے - اسلامک
نبوت سے پہلے نبی پاک ﷺ کی دو صاحبزادیاں ابو لہب کے دو بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے بیاہی ہوئی تھیں نبوت کے بعد جب حضور ﷺ نے اسلام کی دعوت دینا شروع کی تو اس شخص نے اپنے دونوں بیٹوں سے کہا ، میرے لیے تم سے ملنا حرام ہے اگر تم حضور ﷺ کی بیٹیوں کو طلاق نہ دے دو ، چناچہ دونوں نےطلاق دی اور عتیبہ تو جہالت میں اس قدر آگے بڑھ گیا تھا کہ ایک روز حضور ﷺ کے سامنے آکر اس نے کہا کہ میں النجم اذی ھوی اور ثم دنا فتد لی کا انکار کرتا ہوں، اور یہ کہہ کر اس نے حضور ﷺ کی طرف تھوکا جو آپ ﷺ پر نہیں پڑا-حضور ﷺ نے فرمایا : خدایا ! اس پر اپنے کتوں میں سے ایک کتے کو مسلط کر دے ، اس کے بعد عتیبہ اپنے باپ کے ساتھ شام کے سفر پر روانہ ہوگیا ، دوران سفر میں ایک ایسی جگہ قافلے نے پڑاؤ کیا جہاں مقامی لوگوں نے بتایا کہ راتوں درندے آتے ہیں ، ابو لہب نے اپنے ساتھ اہل قریش سے کہا کہ میرے بیٹے عتیبہ کی حفاظت کا کچھ انتظام کرو کیوں مجھے محمّد ﷺ کی بدعا کا خوف ہے اس پر قافلے والوں نے کے گرد ہر طرف اونٹ بیٹھا دیے اور خود سو گے- رات کو شیر آیا اور اونٹوں کے حلقے میں سے گزر کر اس نے عتیبہ کو پھاڑ کھایا -
(اصابہ بحوالہ سیرت سرور عالم ﷺ ، مکالما ت نبوت )

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں